3 جولائی 2025 - 18:40
غزہ میں حماس سے جھڑپ، ایک اور صہیونی فوجی ہلاک، 3 زخمی

غزہ کے شمالی حصے میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران حماس اور صہیونی فورسز کے مابین شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والا اہلکار 19 سالہ سارجنٹ یانیو میخالووچ تھا۔
زخمیوں میں ایک ٹینک کمانڈر، ایک کمانڈو اور ایک عام سپاہی شامل ہیں، جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور جارحین کی صفوں میں ہلاکتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
رواں ماہ کے دوران حماس کے ساتھ زمینی لڑائی میں اسرائیل کے ہلاک فوجیوں کی تعداد 21 ہو چکی ہے، جب کہ مجموعی طور پر اکتوبر 2023ء سے اب تک 442 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ صہیونی ریاست سینسر اور رازداری کا سہارا لے رہی ہے اور اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کو چھپانے پر اصرار کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی حملوں میں غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد بھی ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ ہے۔
مزید یہ کہ حماس کی تحویل میں اب بھی تقریباً 50 صہیونی قیدی موجود ہیں، جن کی زندگی یا موت کا فیصلہ نیتن یاہو کے اختیار میں ہے اور تاحال نیتن یاہو نے اپنا اقتدار بچانے کے لئے یکطرفہ جارحیت کو جاری رکھا ہؤا ہے چنانچہ اس سلسلے میں کوئی معاہدہ طے نہیں پا سکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha